اشتہار

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم گتھم گتھا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے بیریئرز ہٹانے پر انتظامیہ اور کارکنوں آمنے سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جیسے ہی اپنے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوئے تو  ضلعی انتظامیہ کی ٹیم آپریشن کلین اپ کے تحت روکاوٹ ہٹانے کے لیے زمان پارک پہنچ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسی دوران ضلعی انتظامیہ کی ٹیم اور کارکنان کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہوا، بینر اتارنے والی ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں پر کارکنوں  نے ڈنڈے برسا دیئے۔

- Advertisement -

جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،  اس واقعے کے بعد کینال روڈ پر  ٹریفک بلاک ہوگیا جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عمران خان کے جاتے ہی پولیس نے زمان پارک سے بیریئرز ہٹانا شروع کر دیے

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک کے باہر نصب بیریئرز اور خار دار تار ہٹانا شروع کردیے۔

پولیس نے نہ صرف حفاظتی بیریئرز بلکہ خار دار تاریں بھی ہٹا دیں اور وہاں کارکنوں کے لیے لگائے گئے ٹینٹس اور کرسیوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔

پولیس بیریئرز کو ہٹانے کے بعد اپنے ہمراہ لے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیریئرز اور خاردار تاروں کو پی ایس ایل کے باعث دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں