جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ساہیوال : لیگی کارکنان نے’’ورکرز کو عزت دو‘‘کے نعرے لگا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : مسلم لیگ نون کے کارکنان اب اپنی قیادت سے بھی نالاں دکھائی دے رہے ہیں، جس کا اظہار انہوں نے کارکنان کے اجلاس میں مریم نواز کی موجودگی میں نعرے لگا کر کیا۔

گزشتہ روز ساہیوال میں جلسے کے بعد مریم نوازکی زیر صدارت ن لیگی کارکنان کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وہاں موجود لیگی کارکنان نے اپنی قیادت کےخلاف ہی نعرےبازی شروقع کردی۔

اجلاس کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، مریم نواز کی سیکیورٹی کے اہلکار اور کارکنان میں دھکم پیل ہوئی اور تلخ ججملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

- Advertisement -

ن لیگ ورکرز میٹنگ میں کارکنان اورسیکیورٹی انچارج آپس میں دست وگریباں ہوگئے دونوں جانب سے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

اس موقع پر ن لیگی کارکنان نے مریم نواز کے سامنے’’ورکرزکوعزت دو‘‘کے فلک شگاف نعرے لگائے، تاہم بعد ازاں مریم نواز نے معاملہ رفع دفع کرادیا۔

مزید پڑھیں : مریم نواز کی آمد پر ن لیگی ایم پی اے کو اسٹیج سے اتار دیا گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز مسلم لیگ نون کے تحت ساہیوال میں ہونے والے تنظیمی کنونشن کے موقع پر مریم نواز کی آمد سے قبل ان کے گارڈز نے اپنے ہی ایم پی اے خضر حیات کھگہ کو اسٹیج سے نیچےاتار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں