پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

مریم نواز کی آمد پر ن لیگی ایم پی اے کو اسٹیج سے اتار دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : مریم نواز کے گارڈز نے ساہیوال کے جلسے میں ن لیگ کے ایم پی اے کو اسٹیج سے اتار کر نیچے بھیج دیا، اس موقع پر بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے تحت ساہیوال میں ہونے والے تنظیمی کنونشن کے موقع پر مریم نواز کی آمد سے قبل ان کے گارڈز نے اپنے ہی ایم پی اے خضر حیات کھگہ کو اسٹیج سے نیچے بھیج دیا۔

اس موقع پر بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی گارڈز اور ایم پی اے کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ن لیگی ایم پی اے خضرحیات کھگہ اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر ناراض ہوکر واپس چلے گئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان میں ضمنی الیکشن کے موقع پر ہونے والے ن لیگ کے ایک جلسے میں مریم نواز کے گارڈز نے اپنے امیدوار سلمان نعیم کے والد کو اسٹیج سے اتار دیا تھا۔

پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے رکن اسمبلی سلمان نعیم اس وقت ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے ۔ سلمان نعیم کی تقریر کے دوران ان کے بچے اور والد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں : پہلے عمران خان کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے پھر الیکشن ہوگا، مریم نواز

ساہیوال میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ الیکشن ضرور ہوگا پہلے عمران خان کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے پھر الیکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا انتخابات سے پہلے انصاف اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا، نواز شریف سے ناانصافیوں کا ازالہ بھی کرنا ہوگا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے عمران خان کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے پھر الیکشن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں