جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صحافیوں پر تشدد کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پولیس اہل کاروں کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں پر تشدد پر ہائی کورٹ بار نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ’’عمران خان کی پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے صحافیوں اور وکلا کو روکنے اور تشدد کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ بار حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے، اور آئندہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی کے دوران پولیس اہل کاروں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے اے آر وائی نیوز کے سینئر رپورٹر شاہ خالد خان سمیت کئی صحافیوں پر تشدد کیا۔

اس سلسلے میں چیف جسٹس عامر فاروق نے آج آئی جی اسلام آباد، کمشنر اور ڈی سی اسلام آباد کو طلب کر لیا ہے۔

پولیس نے جن صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ان میں اے آر وائی نیوز کے رپورٹر شاہ خالد خان، ایکسپریس نیوز کے رپورٹر ثاقب بشیر، اور نیو نیوز کے ذیشان سید شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں