اشتہار

بسمہ معروف پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے مستعفی، وجہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بسمہ معروف نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا جس کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے منظور بھی کرلیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں بسمہ معروف کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں بسمہ کے کپتانی سے مستعفی ہونے کی وجہ بھی بیان کردی ہے اور کہا ہے کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑیوں کے لیے راستہ ہموار کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بسمہ معروف پاکستان کا فخر ہیں اور وہ بطور کھلاڑی قومی ٹیم کے ساتھ جڑی رہیں گی۔

 

واضح رہے کہ بسمہ کی قیادت میں پاکستان نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی جیتے جبکہ 32 میں شکست ہوئی۔

اس کے علاوہ پاکستان نے بسمہ کی کپتانی میں 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: یونس اور کامران کے کنگز اور زلمی کو آج کے میچ کیلیے قیمتی مشورے

حال ہی میں جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور وہ چار میں سے تین میچ میں شکست کھانے کے بعد پہلے راؤنڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں