تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یونس اور کامران کے کنگز اور زلمی کو آج کے میچ کیلیے قیمتی مشورے

پی ایس ایل 8 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے آج کے میچ کیلیے سابق قومی کپتان یونس خان اور کامران اکمل نے اہم مشورے دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ میں ایک روز کے آرام کے بعد آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔ اس ہائی وولٹیج میچ سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 سال بعد پی ایس ایل کی واپسی ہوگی۔

پی ایس ایل کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے مقبول پروگرام ’’ہر لمحہ پُرجوش‘‘ میں چیمپئن کپتان یونس خان اور سابق وکٹ کیپر بلے باز نے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کو آج کے میچ کے لیے انتہائی قیمتی مشورے دیے ہیں۔

یونس خان نے کہا کہ کراچی کنگز اگر ٹاس جیتے تو اسے پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے جب کہ جارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو آج کے میچ میں چانس دینا چاہیے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کامران اکمل نے بھی اپنی ٹیم کو قیمتی مشورے سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ زلمی کو اپنی بولنگ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

 

ہر لمحہ پرجوش پروگرام ایک بار پھر چھا گیا ہے۔ اس پروگرام میں اسامہ خان بنے مہمان اور کھیلا معصومانہ کھیل میزبان وسیم بادامی کے ساتھ۔ اداکار نے پیشگوئی کی کہ پی ایس ایل ٹرافی اس بار بھی لاہور قلندرز اٹھائیں گے۔

یہ  بھی پڑھیں: نیا میدان تو نیا امتحان، کراچی اور پشاور آج پنڈی میں میدان گرم کریں گے

پروگرام میں مصطفیٰ چوہدری نے دھارا مولانا فضل الرحمٰن کا کامیڈی روپ اور عادی کے ساتھ لائے ہنسی کا طوفان۔

Comments

- Advertisement -