تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کس بالی ووڈ اداکار نے تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار گرانے کا مشورہ دیا اور کیوں؟

بھارت میں مسلم مغلیہ سلطنت کی گہری چھاپ ہے ایک بالی ووڈ اداکار نے تاج محل، لال قلعہ اور قطب مینار گرانے کا مشورہ دے دیا۔

بھارت میں مسلم مغلیہ سلطنت کی گہری چھاپ ہے۔ 4 صدیوں سے زائد متحدہ ہندوستان پر راج کرنے والے مغل حکمرانوں نے اپنی حکومت کی چھاپ جگہ جگہ چھوڑی۔ دنیا کے عجائبات میں شامل تاج محل سمیت، لال قلعہ، قطب مینار اور کئی تاریخ عمارات تاریخ میں ان کی عظمت کی گواہی دیتی ہیں۔

تاہم مودی کے دور حکومت میں ہندو انتہا پسندی اور ہندو توا سوچ نے عام مسلمانوں کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا ہے اس مذہبی انتہا پسندی سے مغل دور حکومت کی یہ حسین یادیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ مودی سرکار مغل حکمرانوں کے بسائے گئے کئی شہر اور قصبات کے نام تبدیل کرچکی ہے۔

آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر بھارتی ہندو مغل حکمرانوں کو ظالم وجابر تصور کرتے ہیں اور ان کی اس سوچ کو بعض بالی ووڈ فلمیں تقویت دیتی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ جو پاکستان کے شہر پشاور سے تعلق رکھتے ہیں جلد اپنی نئی ویب سیریز ’’تاج ڈیوائیڈڈ بائے بلڈ‘‘ میں شہنشاہ ہند بادشاہ جلال الدین اکبر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ جس کا ٹیزر حال ہی میں سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویب سیریز کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی انڈیا میں ایک بار پھر اینٹی مغل حکمران مہم شروع ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے مغلوں کو ظالم حکمران قرار دینا شروع کردیا ہے۔ ایسے میں نصیر الدین شاہ مغل حکمرانوں کی حمایت میں میدان میں آگئے ہیں۔

گزشتہ دِنوں ایک بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے مغل بادشاہوں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور انیہں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح بھارتی حکومت نے مغلوں کے بسائے ہوئے شہروں، گاؤں اور قصبوں کے نام تبدیل کردیے ہیں اگر انہیں مغل بادشاہوں سے اتنی ہی نفرت ہے تو تاج محل، قطب مینار اور لال قلعہ کو اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں۔ انہیں بھی گرا دینا چاہیے۔

 

اداکار نے کہا کہ کئی سالوں سے بھارت میں مغل بادشاہوں کو لٹیرا قرار دیا جا رہا ہے جبکہ بالی ووڈ کی فلموں میں انہیں ظالم ولن کے طور پر دکھایا جاتا ہے جن کو دیکھ کر بھارتی عوام سمجھتے ہیں کہ مغل ہندوستان کو لوٹنے آئے تھے جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مغل حکمران ہندوستان اس ملک کو لوٹنے نہیں بلکہ یہاں اپنا گھر بسانے آئے تھے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ یہ ایسی جیتی جاگتی حقیقت ہے جس سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ مغل دور پر بنائی گئی ویب سیریز ’تاج ڈیوائیڈڈ بائے بلڈ‘ 3 مارچ کو بھارتی اسٹریمنگ سائٹ پر ریلیز کی جائیگی۔ اس تاریخی ویب سیریز میں نصیر الدین شاہ کے ساتھ لیجنڈری اداکار دھرمیندر بھی صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

Comments

- Advertisement -