جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

اسٹاف لیول معاہدہ کے لئے آئی ایم ایف کی نئی شرط سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہرمعاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے اوپن مارکیٹ کے ریٹ کے حساب سے انٹربینک کا ریٹ ہوگا تو معاہدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ڈالر کی قیمت میں اضافے پر کہا کہ اسحاق ڈار پہلے نہ کرتے ہیں پھرہاں کرکے ایک دم نلکہ کھول دیتے ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیس پچیس روز پہلے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت دو سو اٹھہتر روپے کی پھر اسے دو سو ساٹھ پر لے آئے۔

- Advertisement -

ماہر معاشیات نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے اوپن مارکیٹ کے ریٹ کے حساب سے انٹربینک کا ریٹ ہوگا تو اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا، ہوسکتاہے یہ آج پھر گھٹنے ٹیک دیں۔

خیال رہے امریکی ڈالر پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر اٹھارہ روپے اٹھانوے پیسے مہنگا ہو کر دو سو پچیاسی روپے نو پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اٹھارہ روپے مہنگا ہو کر دو سو بانوے روپے پر پہنچ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں