جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج ورچوئل سیشن ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج ورچوئل سیشن ہوگا، آج کے مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے سے پہلے حتمی ثابت ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کو منانے کی حکومتی کوششیں جاری ہے ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومت پاکستان نے درخواستیں دے دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج ورچوئل سیشن ہوگا، آج کے مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے سے پہلے حتمی ثابت ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزاسٹیٹ بینک حکام نےآئی ایم ایف سےورچوئل مذاکرات کئےتھے، ورچوئل مذاکرات میں نئی مانیٹری پالیسی اور ایکسچینج  ریٹ زیر بحث رہے، اپریل میں پالیسی ریٹ پر مزید غور بھی گفتگو کا حصہ رہی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کو پیشگی اقدامات سےآگاہ کر چکا ہے، 4 میں سے 3 نکات پر عمل درآمد کے بارے آئی ایم ایف کو بتا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پاکستان بجلی کے بلوں میں اضافے کی منظوری دے چکا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت بھی کم کردی گئی ہے اور کسان پیکج اور برآمدی شعبے کے لئے بجلی بلوں پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بلوں پرسرچارج جولائی 2022 سے عائد کر کے وصولیوں کے ٹائم سے آگاہ کر دیا گیا تاہم دوست ممالک کی طرف سے ملنے والے قرض کی تفصیلات سے ابھی آگاہ کرنا ہے۔

آج لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح25 فیصدتک بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں