اشتہار

روس کو ٹیکنالوجی دینے والے امریکی شہریوں کے ساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے روس کو ایوی ایشن ٹیکنالوجی برآمد کرنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے دوران پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس کو ایوی ایشن ٹیکنالوجی برآمد کرنے کے شبے میں دو امریکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے پریس ریلیز میں کہا کہ 59 سالہ سیرل گریگوری بویانوسکی اور 55 سالہ ڈگلس رابرٹسن پر الزام ہے کہ انہوں نے روسی کمپنیوں کو ایوی ایشن سے متعلقہ الیکٹرانکس فراہم کیے۔

- Advertisement -

بویانوسکی اور رابرٹسن کنساس کے رہائشی ہیں اور ان پر روسی ساختہ طیاروں میں استعمال ہونے والے آلات کی مرمت کی خدمات فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔

امریکی استغاثہ نے الزام لگایا کہ دونوں افراد نے 2020 میں شروع ہونے والی اپنی فرم کینروس ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعے امریکی برآمدی قوانین سے بچنے کی سازش کی۔

ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک روسی کمپنی سے کمپیوٹر پروسیسر سمیت ایویونکس کا سامان مرمت کے لیے حاصل کیا تھا اور نومبر 2020 سے فروری 2021 کے درمیان جعلی رسید کے ذریعے حقیقی منزل کو چھپانے کی کوشش کی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں