پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بند کمروں  کے فیصلے ختم ہونے جارہے ہیں، اسد عمر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بند کمروں  کے فیصلے ختم ہونے جارہے ہیں اب عوام کے فیصلے ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر نے رہائی کے بعد پیغام میں کہا کہ ابھی 9 دن کی قید تنہائی کے بعد راجن پور جیل سے نکلا ہوں، 12گھنٹےمیں ہم قیدی وین میں راجن پور آئے، جہاں نہ راستے میں گاڑی کو  روکا گیا نا کھانےکا موقع ملا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ لیکن ان سب میں سب سے زیادہ خوشی کارکنان کے حوصلے کو دیکھ کر ہوئی، جیل میں کارکنان نے زبردست نعرے بازی کی ایسا لگا جیل نہیں کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کو جیل سے رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا راجن پور جیل میں پی ٹی آئی کےکارکنان میں جذبہ دیکھا، پولیس والے بھی کہتے تھے یہ کمال کے لوگ ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر  نے مزید کہا کہ ملک میں حقیقی آزادی کو اب کوئی روک نہیں سکتا، بند کمروں کے فیصلے ختم ہونے جارہے ہیں، عوام کے فیصلے ہونے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں