12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

کرونا کی ویکسین بنانے والا روسی سائنس دان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے روسی ویکسین اسپوٹنگ فائیو بنانے والے سائنسدان کو گھر میں قتل  کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے روسی اسپوٹنک فائیو کی تیاری میں مدد کرنے والے سائنسدان اینڈرے بوٹیکوو کو بیلٹ سے گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق اینڈرے کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی، ان کی گردن پر بیلٹ کے نشان تھے اس لیے ان کی موت ممکنہ طور پر گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

47 سالہ اینڈرے روس کے ریسرچ سینٹر میں سینئر ریسرچر کے طور پر کام کرتے تھے اور انہوں نے اسپوٹنک فائیو ویکسین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرے کورونا کی ویکسین بنانے والی 18 سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم کے رکن تھے جس نے کامیابی سے 2020 میں ویکسین تیار کی تھی جس پر انہیں روسی صدر پیوٹن نے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں