جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’وزیر خزانہ کے عہدے پر رہنے والے ٹیکسز کے معاملات سے لاعلم ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل فرماتے ہیں سندھ حکومت زرعی، پراپرٹی ٹیکس وصول نہیں کرتی ان کے بیان پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہنے والے ٹیکسز کے معاملات سے لاعلم ہیں۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ ریونیو بورڈ سالانہ 160 ارب روپے ٹیکس وصول کرتا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ایف بی آر اپنام کام ٹھیک طریقے سے نہیں کررہا، مفتاح اسماعیل کو ایسے بیان دینے سے پہلے فیکٹس اور فیگرز کو چیک کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ صوبے ٹیکس جمع نہیں کرتے اور وفاق صوبوں کو پیسے دے کر خسارے میں ہوتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم پر بات کرو کہ مسائل ہیں تو مسئلہ بن جاتا ہے، بیرونی قرضےچھوڑیں اب تو مقامی قرض کے چنگل میں بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس ٹیکس حاصل کرنےکے لیے صرف کراچی ہے، صوبے ایک ہزار ارب روپے تعلیم پر خرچ کرتے ہیں جب کہ سرکاری اسکولوں کے بچےسائنس اور حساب میں فیل ہو رہے ہیں،کوئی پالیسی تعلیم کے بغیر ترقی نہیں دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں