جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ویڈیو: پانی کے پریشر سے زمین پھٹنے کا دل دہلا دینے والا منظر، خاتون زد میں آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مہاراشٹر: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک علاقے میں سڑک پر زیر زمین پائپ لائن اچانک پھٹنے سے اسکوٹی پر جانے والی خاتون گر کر زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ایوت محل شہر میں پانی کی سپلائی کی پرانی زیر زمین پائپ لائن اچانک پھٹ گئی، پائپ لائن میں پانی کا پریشر اتنا تیز تھا کہ سڑک کو توڑ کر پانی کا تیز فوارہ نکلنا شروع ہو گیا۔

پائپ لائن پھٹنے کا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گیا ہے، جس کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کوئی دھماکا ہوا ہو، پانی کے پریشر سے سڑک کا ٹکڑا بھی اکھڑ گیا اور اس دوران اسکوٹی پر جانے والی ایک لڑکی گر کر زخمی ہو گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ جس سڑک پر یہ حادثہ پیش آیا ہے اسی راستے پر اسکول اور کالج واقع ہیں، مہاراشٹر کے وزیر سنجے راٹھور کا گھر بھی قریب میں ہی واقع ہے، اگرچہ اس راستے پر ہر وقت بھاری ٹریفک رہتی ہے تاہم پائپ لائن پھٹنے کے وقت سڑک پر بھیڑ نہیں تھی۔

واقعے کا سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے مہاراشٹر لائف اتھارٹی کی بدانتظامی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ پائپ لائن 1972 میں بچھائی گئی تھی جو کافی خستہ حال تھی، اس لیے پانی کے دباؤ کی وجہ سے پھٹ گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں