منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم میں کون کون شامل ہو رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہارون رشید کی سربراہی میں نئے سلیکشن پینل نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر غور شروع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اعظم خان، عماد وسیم، احسان اللہ اور اسامہ میر سمیت چند کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں غیر معمولی کارکردگی کے باعث ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے اور نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کی تجویز زیرغور ہے۔

- Advertisement -

سلیکشن کمیٹی کا جلد باقاعدہ اجلاس متوقع ہے۔ ابتدائی طور پر بیس سے بائیس کھلاڑیوں کی فہرست کے اعلان کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے جس میں سے سولہ رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ حتمی سکواڈ کا اعلان پی ایس ایل فائنل سے قبل ہو گا۔

تین میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم 23 مارچ کو شارجہ روانہ ہوگی اور میچز کی مجوزہ تاریخیں 26، 27 اور 29 مارچ رکھی گئی ہے۔

افغانستان کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی اور افغان کرکٹرز نے کابل میں ٹریننگ شروع کر دی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں