اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

نامور بالی وڈ شخصیات کے جعلی بینک کارڈز بنائے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی چند نامور شخصیات کے جعلی بینک کارڈز بنا کر مزے کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سائبر پولیس نے نامور شخصیات کا جعلی ڈیٹا بنا کر بینکوں کو دھوکہ دینے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 10 موبائل، لیپ ٹاپ، 3 سی پی یو، 34 جعلی پین کارڈ اور 40 ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز برآمد کر لیے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گروہ نے سیف علی خان، شلپا شیٹھی، عالیہ بھٹ، سونم کپور، ابھیشیک بچن اور ہریتھک روشن سمیت 90 سے زائد شخصیات کا جعلی ڈیٹا بنایا۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق ملزمان نے ان شخصیات کے جعلی شناختی کارڈز، ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز بنوائے، ان سے خوب خریداری کی اور رقم بھی نکلوائی، پولیس نے بینک کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو پکڑ لیا۔

روہت شرما نامی پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان جی ایس ٹی نمبر کی بنیاد پر شخصیات کا پین نمبر معلوم کرتے، پھر فرضی پین کارڈ بنا کر بینک سے کریڈٹ کارڈ حاصل کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں