اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

زدران اور نواز نے کوئٹہ کی لاج رکھ لی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آل راؤنڈر محمد نواز اور نجیب اللہ زدران کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت کوئٹہ مکمل تباہی سے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جو کہ کوئٹہ کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔

گلیڈی ایٹرز کی ابتدائی چار وکٹیں محض 17 رنز کے اسکور پر گرگئی، یاسرخان 5، ول سمیڈ0، کپتان سرفراز احمد 3 اور افتخار احمد 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر آل راؤنڈر محمد نواز اور نجیب اللہ زدران نے محاذ سنبھالا اور ٹیم کی نیا کو پار لگانے کی کوشش کی دونوں بیٹرز نے اسلام آباد کے بولرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے تیزی کے ساتھ رنز اسکور کئے۔

محمد نواز اور زدران کے درمیان 63 گیندوں پر 100 رنز کی عمدہ شراکت داری قائم ہوئی، دونوں بیٹرز نے اپنی نصف سینچریاں بھی بنائیں۔

https://twitter.com/TeamQuetta/status/1632401281108135943?s=20

محمد نواز 52 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ نجیب اللہ زدران نے 34 گیندوں پر 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی بیٹنگ میں 3 بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں