تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

جرمنی نے چین کو تڑی لگا دی

جرمنی نے چین کو تڑی لگا دی۔ روس کی مدد پر نتائج بھگتنے کی دھمکی دے ڈالی۔

جرمنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر چین نے روس کی مدد کی تو ’نتائج‘ بھگتنا ہوں گے۔ جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ اگر چین یوکرین میں ماسکو کی جنگ کے لیے روس کو ہتھیار بھیجتا ہے تو اس کے "نتائج” ہوں گے لیکن وہ کافی پر امید ہیں کہ بیجنگ ایسا کرنے سے باز رہے گا۔

جب CNN کی طرف سے پوچھا گیا کہ کیا وہ روس کی مدد کرنے کے لیے چین پر پابندی لگانے کا تصور کر سکتے ہیں؟ تو جرمن چانسلر نے جواب دیا مجھے لگتا ہے کہ اس کے نتائج ہوں گے لیکن ہم اب اس مرحلے میں ہیں جہاں ہم واضح کر رہے ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نسبتاً پر امید ہوں کہ ہم اس معاملے میں اپنی درخواست کے ساتھ کامیاب ہوں گے لیکن ہمیں اسے معاملے کو دیکھنا پڑے گا اور ہمیں بہت، بہت محتاط رہنا ہوگا۔

امریکی حکام نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ چین ماسکو کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

جرمن چانسلر کا یہ  انٹرویو اس وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے دو دن قبل ہی واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی۔

Comments

- Advertisement -