منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مریم نواز کیخلاف مقدمے کی درخواست دینے پر پی ٹی آئی رہنما کو دھمکیاں موصول

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو دھمکیاں ملنے لگیں۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے یکم مارچ کو مریم نواز کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ سکھر میں بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس کے بعد اب انہیں مبینہ طور پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔

ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اداروں کے خلاف تقاریر پر مریم نواز کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی جس کے بعد سے فون کالز آ رہی ہیں اور پٹیشن واپس لینے کیلیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، نامعلوم افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ: میرے پاس فیض حمید سے متعلق ثبوت ہیں، مریم نواز

مریم نواز کے خلاف مقدمہ کی درخواست میں طہیر بابر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مریم نواز معزز عدلیہ کے خلاف جلسوں میں ہرزہ سرائی کر رہی ہیں، اداروں اور عدلیہ کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی جا رہی ہے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

بعد ازاں ظہیر بابر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دے کر سماعت کیلیے مقرر کر دی اور ایس ایس پی سکھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو نوٹسز جاری کیے۔

خیال رہے کہ عدالت نے بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کیلیے درخواست 5 مارچ کو سماعت کیلیے مقرر کی تھی۔ بعد ازاں مریم نواز کو 10 مارچ کو حاضری کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں