تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرنے کی وجہ بتا دی

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اچانک دفعہ 144 نافذ کرنے کی وجہ بتا دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے بتایا کہ عورت مارچ کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کیا گیا کیونکہ دوسری طرف مولوی حضرات حیا مارچ کی کال دیتے ہیں، دفعہ 144 لگائی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی ریلی نے ناصر باغ کو کراس کر کے داتا دربار جانا تھا جبکہ عورت مارچ ناصر باغ میں کیا جا رہا تھا اور ریلی نے وہیں سے گزرنا تھا، بتایا جائے کیا پی ٹی آئی والے پیار محبت والے لوگ ہیں؟

عامر میر نے کہا کہ ہم حکومت ہیں اور جو قانون کو نہیں مانے گا ہم اس کے مخالف ہیں، پابندی صرف پی ٹی آئی ریلی پر نہیں بلکہ سب ریلیوں پر تھی، شہر میں ایسی سرگرمیوں سے سب کو پتا ہے مشکلات پیدا ہوں گی، اس وقت ٹریفک کے بہت مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ڈنڈے لے کر نکلے ہوئے تھے اور پتھر مار رہے تھے، 25 مئی کو کیا کوئی لاش گری تھی یا سانحہ کربلا ہوا تھا؟ اگلے 7 روز تک لاہور میں ایسی کوئی سرگرمی نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے ایس پی کو مارا اور پولیس والوں کو بھی زخمی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک آدمی عدالتوں میں نہیں جانا چاہ رہا، عمران خان نے 2 روز پہلے کہا پلستر نہیں اترا بعد میں ریلی کی کال دے دی، نگراں حکومت کا بنیادی کام پُرامن ماحول کا انعقاد یقینی بنانا ہے، جب تک فساد نہیں روکیں گے الیکشن کیسے ہوں گے۔

پروگرام میں عامر میر نے کہا کہ 7 دن بعد پی ایس ایل ختم ہو جائے گا پی ٹی آئی اس کے بعد جو چاہے کرے، پی ایس ایل اور عورت مارچ کا ہم نے پُرامن انعقاد کروانا ہے۔

Comments

- Advertisement -