جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

امریکا 25 ملین ڈالر کا روسی طیارہ ضبط کرنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے روسی تیل کمپنی کے 25 ملین ڈالر کے ہوائی جہاز کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

ایک بیان کے مطابق ریاست ہائے متحدہ کی حکومت نے 25 ملین ڈالر مالیت کے روسی طیارے کو ضبط کرنے کی درخواست کی ہے اور وارنٹ حاصل کر لیا ہے۔

امریکی ساختہ ہوائی جہاز بوئنگ 737-7JU، پر الزام ہے کہ اس نے 2022 میں یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد نافذ کردہ امریکی قانون اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بیرونِ ملک سے روس کا سفر کیا تھا۔

نیو یارک کے مشرقی ضلع کے امریکی اٹارنی دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ آخری بار 2014 میں امریکہ میں آیا تھا لیکن امریکا کا الزام ہے کہ طیارے نے وفاقی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم از کم سات بار روس کے اندر اور باہر اڑان بھری ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بوئنگ PJSC Rosneft آئل کمپنی کی ملکیت ہے جس کا صدر دفتر ماسکو میں ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی عوامی سطح پر تجارت کی جانے والی تیل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں