جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

عالمی چیمپئن انگلینڈ کو بنگلادیش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

اشتہار

حیرت انگیز

نجم الحسین کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت بنگلادیش نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اپ سیٹ شکست دے دی۔

چٹگانگ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نجم الحسین نے 30 گیندوں پر 51 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

مہمان انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بٹلر نے فل سالٹ کے ساتھ ابتدائی شراکت میں 80 رنز بنائے لیکن کپتان کو گنوانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور صرف 156 رنز تک محدود رہی۔ انگلینڈ نے آخری پانچ اوورز میں صرف 21 رنز بنائے۔

- Advertisement -

ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش نے مثبت آغاز کیا جب رونی تالقدار (21) اور لٹن داس (12) نے اوپننگ اسٹینڈ میں 33 رنز بنائے۔ عادل رشید نے تالقدار کو بولڈ کر کے اوپننگ جوڑی کو توڑا تو جوفرا آرچر نے جلد ہی لٹن کو پویلین بھیج دیا۔

Image

لیکن نجمل اور ڈیبیو کرنے والے توحید ہردوئے نے تیسری وکٹ کے لیے 65 رنز جوڑ کر بنگلادیش کی گرفت میچ پر مضبوط بنا دی۔ بنگلادیش نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

مہمان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دو روز قبل بنگلادیش نے اسی میدان پر ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں