بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

صدر مملکت کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت 16 مار کو جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ظہور مہدی نامی شہری نے صدر کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں صدر مملکت کو کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں