اشتہار

موجودہ حکومت نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی کے طوفان میں عوام قربانیاں دے رہے ہیں، ہمیشہ عوام نے قربانیاں دیں لیکن اب نہیں دیں گے، عوام اپنے حقوق کیلیے بیدار ہو چکے ہیں اور اب اب ناانصافی کو قبول نہیں کرتے۔

سراج الحق نے کہا کہ صرف پنجاب میں انتخابات کا اعلان نامکمل الیکشن ہوگا، پی ڈی ایم مرکز سے مستعفی ہو کر پورے ملک میں انتخابات کرائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کان کنوں کا قتل کیا گیا مگر اس وقت کے وزیر اعظم کوئٹہ نہیں آئے، گوادر کے عوام بھی ظلم کے خلاف احتجاج کیا، وہ اپنے حقوق مانگنے کیلیے احتجاج کر رہے تھے، ان کا مطالبہ یہی تھا کہ کاروبار کو بند نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں، حکمران کرپشن کر سکتے ہیں لیکن صوبے کو ترقی نہیں دلا سکتے، بلوچستان کے حکمران اور سرداروں نے صوبے کیلیے کچھ نہیں کیا، بلوچستان کے عوام اب جاگ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں