21.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ان میں سے کون سی گھڑی اصلی ہے؟ جواب7سیکنڈ میں دیں

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر وائرل تصویری پہیلیاں نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کو بھی اپنی جانب راغب کرلیتی ہیں جسے کچھ لوگ حل کرلیتے ہیں تو کچھ اس کا جواب دینے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔

اس بار قارئین کی دلچسپی کیلئے ایک اور تصویری پہیلی پیش کی جارہی ہے، جس کا جواب صرف ذہین لوگ ہی دے سکتے ہیں اور وہ بھی صرف سات سیکنڈ میں۔

اس تصویر سے متعلق جواب تلاش کرتے ہوئے اپنی بصیرت انگیز مشاہدات کی بنا پر اپنی اپنی ذہانت کی سطح کو بھی پرکھ سکتے ہیں۔ یہ سادہ سی پہیلی آپ کے آئی کیو اور مشاہداتی صلاحیتوں کو جانچنے کا صرف ایک تفریحی طریقہ بھی ہے۔

- Advertisement -

11

اب آپ کو تصویر میں موجود دو میں سے جعلی گھڑی اور اصلی گھڑی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ کیا آپ ان میں فرق کرسکتے ہیں؟

یاد رہے کہ پوسٹ کے آخر میں سوال کا جواب دیا گیا ہے تاہم آپ کو جواب پرپہنچنے سے پہلے خود جواب دینا ہے تو اسی طرح آپ اپنی ذہانت کا اندازہ لگا سکیں گے۔

اب آپ اس تصویر میں موجود دونوں گھڑیوں کو غور سے دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ان میں سے ایک حقیقی گھڑی نہیں ہے، یعنی ایک اصلی گھڑی ہے دوسری نہیں، بس اسی کا جواب آپ نے 7سیکنڈ میں دینا ہے۔

11

اگر آپ اب بھی صحیح جواب دینے میں کامیاب نہیں ہوسکے تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں

جواب: سب سے پہلے ہر گھنٹے کے حصوں پر ایک نظر ڈالیں۔ دونوں گھڑیوں میں دو دو سوئیاں ہیں ایک منٹ کی سوئی اور ایک سیکنڈ کی سوئی ہے۔ لیکن بائیں گھڑی میں منٹ والی سوئی بہت لمبی ہے۔

ذہن پر تھوڑا سا غور کریں تو معلوم ہوجائے گا کہ یہ سوئی آگے بڑھے گی تو تمام نمبروں کے مراحل کو عبور نہیں کرسکتی۔ یعنی 12 بجے والے مرحلے پر پہنچ کر یہ سوئی گھڑی کی حدود سے بھی لمبی ہونے کی بنا پر وہیں پھنس جائے گی۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہی گھڑی جعلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں