منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

"انتخابی مہم چلانے کی اجازت کیا صرف مریم نواز کو ہے؟”

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ پر پنجاب کی نگراں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم چلانے کی اجازت کیا صرف مریم نواز کو ہے؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے چیف الیکشن کمشنر سے رجوع کیا ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ کیا الیکشن شیڈول کے بعد کوئی سیاسی جماعت اپنی مہم نہیں چلاسکتی؟ انتخابی مہم چلانے کی اجازت کیا صرف مریم نواز کو ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عامر میر صاحب ہمیں بتا دیں کہ الیکشن مہم کیسے چلتی ہے؟ انہوں نے الیکشن کمیشن سے امید ظاہر کی کہ وہ دفعہ144ختم کرنے کا حکم جاری کردے گا۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی اینڈ کمپنی ظل شاہ کے قتل سے ڈری ہوئی ہے، یہ حکمران چاہتے ہیں لوگ ظل شاہ کے قتل پر کوئی بات نہ کریں۔

واضح رہے کہ کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 12 مارچ بروز اتوار آج کے دن الیکشن ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں