ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

باپ نے اے ٹی ایم میں بیٹے کو لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈکیتی کی عجیب و غریب واردات میں باپ نے انجانے میں بیٹے کو ہی لوٹ لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں اے ٹی ایم مشین میں 45 سالہ شخص نے 17 سالہ نوجوان کو چھری سے حملہ کرنے کی دھمکی دے کر لوٹنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ ڈکیت باپ اپنے ہی بیٹے کو لوٹنے آیا ہے۔

بیٹے نے اے ٹی ایم سے دس پاؤنڈز نکالے تھے تاہم باپ نے اجنبی سمجھ کر بیٹے کو ہی پیچھے گردن سے پکڑ کر پیسے مانگے۔

- Advertisement -

تاہم لڑکے نے پیسے مانگنے والے شخص کی آواز پہچان لی جس پر وہ حیران رہ گیا، لڑکے نے فوراً اپنے باپ سے پوچھا کیا آپ واقعی ایسا کر رہے ہیں، آپ کو پتا ہے میں کون ہوں؟ جواب میں باپ نے کہا تم جو کوئی بھی ہو، مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

یہ بات سن کر لڑکے نے پلٹ کر کہا کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ جس پر والد نے شرمندہ ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے معاف کر دو میں مجبور ہوں۔

بیٹے نے گھر میں واقعے سے متعلق بتایا بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے بعد اسے 26 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں