اشتہار

راولپنڈی میں گردوں کی فروخت کا گھناونا کاروبار بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سٹی پولیس اور پنجاب ہیومن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے میں ملوث تین ڈاکٹروں سمیت 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گُردوں کی فروخت کا گھناونا کاروبار بے نقاب ہوگیا، پنجاب ہیومن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ مورگاہ کے نجی اسپتال پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران تین ڈاکٹروں سمیت دس ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، اطلاع ملی تھی کہ اسپتال میں مریض کا گردہ نکالا جا رہا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا گرفتار ڈاکٹروں کی شناخت زاہد، اطہر اور عابد کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان سے تین کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال میں صبح سے آپریشن کیے جا رہے تھے، دوران آپریشن پینسٹھ سال کے شخص افتخار کی جان چلی گئی جبکہ ایک اور شخص کو تشویشناک حالت میں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

گرفتار ڈاکٹر زاہد گردے نکال کر فروخت کرنے کے مقدمے میں ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں