اشتہار

اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن پر وزیراعظم کا دنیا کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کیخلاف نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلیے عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے پیغام میں‌ کہا ہے کہ آج اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلمانوں کیخلاف نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کیلیے عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام بھی دیگرمذاہب کی طرح رواداری، احترام، امن اور انسانی ترقی کا علمبردار ہے۔

 

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ حملہ اسلامو فوبیا کے مہلک نتائج کا عکاس تھا۔ 4 سال پہلے آج ہی کے دن کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر مسلح شخص نے حملے کرکے 51 افراد کی جان لے لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں