منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فلم ’جوان‘: شاہ رخ خان کے مداحوں کیلیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی رواں سال جون میں آنے والی فلم ’جوان‘ کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ نے بالی وڈ میں ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ اب اداکار کے فینز فلم ’جوان‘ کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ فلم ’جوان‘ جون کے بجائے اب اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلمسازوں کا خیال ہے کہ اسے گاندھی کے جنم دن یا پھر ہندو تہوار دسہرہ پر ریلیز کیا جائے تاکہ فلم زیادہ سے زیادہ بزنس کر سکے۔

اس کے علاوہ فلم کے کچھ اہم حصوں کی شوٹنگ بھی ابھی باقی ہے جو اس کی ریلیز میں التوا کی بڑی وجہ ہے۔ اکتوبر میں فلم کو کب ریلیز کیا جائے، تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔

ایکشن فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتھوپتی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کے ہدایت کار ایٹلی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں