جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بھارتی اداکارہ دیویا کھوسلہ کمار ایکششن سین کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ دیویا کھوسلہ نے زخمی ہونے کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

تصاویر میں اداکارہ کے چہرے پر زخم کے نشانات واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے آنے والے پراجیکٹ کے ایکشن سیکوئنس کے دوران چہرہ بری طرح زخمی ہوگیا تھا لیکن شو کو جاری رہنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ دیویا کھوسلہ نے 2004 میں اب تمہارے حوالے ساتھیو سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے کچھ صارفین اداکارہ کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں تو کچھ اسے معمولی چوٹ قرار دے رہے ہیں۔

دیویا کھوسلہ کی آنے والی فلموں میں ’یاریاں ٹو‘ شامل ہے جس میں ہمانشو کوہلی اور راکل پریت سنگھ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں