پھول نگر: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آج ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو پاکستان کو کب کا دشمن کھا جاتے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل پھول نگر میں پاکستان مسلم لیگ کے سوشل ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پارٹی کا مستقبل نوجوان ہیں، آپ لوگوں نے صیحح سمت کا تعین کرتے ہوئے اس ملک کو آگے لیجانا ہے۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا، اگر آج ہم ایٹمی طاقت نہ ہوتے تو دشمن کب کا ہمیں ختم کردیتا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی ختم کی، لوڈشیڈنگ سے عوام کوچھٹکارا دلایا آج پر ملک مشکلات کا شکار ہے، نواز شریف ہی اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا مقابلہ ایک دہشتگرد جماعت سے ہے، مریم نواز
سوشل میڈیا ورکرز سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا، آج جتنی مہنگائی ہورہی ہے اس میں مسلم لیگ ن کا کیا قصورہے؟
مریم نواز نے بھی سوشل میڈیا ورکرز سے خطاب میں عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو حرکت یہ شخص کر رہا ہے نہیں چاہتے کہ پولیس یا کارکن کی جان جائے، ہم ہر بیٹے اور ورکر کا خیال کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ہے جو اپنے ورکرز کی جانیں لیتی ہے۔