تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

ہمارا مقابلہ ایک دہشتگرد جماعت سے ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لیڈر ایک دہشتگرد ہے جسے شرم ہے نہ حیا۔

پھول نگر میں سوشل میڈیا ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جو حرکت کر رہا ہے نہیں چاہتے کہ پولیس یا کارکن کی جان جائے، ہم ہر بیٹے اور ورکر کا خیال کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ہے جو اپنے ورکرز کی جانیں لیتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تکلیف ہوتی ہے جب پی ٹی آئی ورکرز پولیس پر ڈنڈے برساتے ہیں، ہمارا مقابلہ ایک دہشتگرد جماعت سے ہے اور یہ حق اور باطل کی جنگ ہے، ہم الیکشن جیتنے کے لیے نہیں ملک بچانے کی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری ساری توجہ یوتھ پر ہے جس سے پارٹی ترقی کرتی ہے، ہمارے پاس ایک پائے کا لیڈر ہے جو کسی پارٹی کے پاس نہیں، نواز شریف نے ملک میں جو کام کیے وہ تاریخ میں کسی نے نہیں کیے۔

Comments