اشتہار

سعودی عرب کا ایران میں ’فوری‘ سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران میں ’فوری‘ سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔

سعودی عرب اور ایران نے گذشتہ جمعے کو سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دونوں ممالک میں اپنے سفارت خانے دو ماہ کے اندر دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

عرب نیوز کے مطابق ریاض میں مالیاتی شعبے کے کانفرنس میں وزیرخزانہ سے جب پوچھا گیا کہ سعودی عرب کب ایران میں قابل ذکر سرمایہ کاری شروع کرے گا تو الجدعان نے جواب دیا کہ ’میں کہوں گا فوری۔‘

- Advertisement -

سفارتی تعلقات کی بحالی کے باوجود ایران سعودیہ اختلافات برقرار

سعودی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ’ہمارا مقصد ایک ایسا خطہ ہے جو مستحکم ہو، اپنے لوگوں کو بنیادی سہولیات زندگی کی فراہمی کے قابل ہو اور خوشحال ہو۔ اور ایسی کوئی وجہ نہیں کہ یہ مقصد حاصل نہ ہو۔ ایران ہمارا پڑوسی ہے اور آنے والے سینکڑوں سالوں تک پڑوسی رہے گا۔‘

سعودی وزیرخزانہ نے کہا کہ ایران میں بڑے مواقع ہیں اور ہم بڑے مواقع فراہم کرتے ہیں جب تک خیرسگالی جاری رہے۔

محمد الجدعا ن کا کہنا تھا کہ جب تک طرفین ممالک کی حاکمیت اور عدم مداخلت کے حوالے سے معاہدوں کی پاسداری کریں گے، تو کوئی وجہ نہیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر نہ آئے۔  ’مجھے اس حوالے کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں