اشتہار

ریاست کا مفاد داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ساری قیادت کو سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا کسی کو ریاست کا مفاد داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرےت ہوئے کہا کہ ایک لیڈر تلا ہوا ہے کہ اس نے ملک کو تباہ کردینا ہے اس اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلی حخومت نے آئی ایم معاہدے کی پاسداری نہیں کی انحراف کی وجہ سے پاکستان کا تشخص خراب ہوا ہم نے آتے ہی آئی ایم ایف سے ڈیل کی کوشش کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرطیں پوری کی جارہی ہیں اگلے چند دن میں اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا ان کی جانب سے ابھی تک سیاسی عدم استحکام کی کوئی بات نہیں کی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج سیاست دان گالی بن چکا اس طرح کے مخدوش حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے عدالت اور قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ہم نے ریاست کو بچایا سیاست قربان کردی، قوم کا لیڈر غربت کے خاتمے کے لیے سب سے بات کرتا ہے عوام کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لیے اباؤ اجداد نے عظیم قربانیاں دیں اس لیے نہیں قربانیاں دیں کہ ہم کشکول لے کر پھرتے رہیں اس لیے قربانیاں نہیں دیں کہ قرض کے افیون کے عادی بن جائیں، قومیں وہی اٹھتی ہیں جن کے دلوں میں بے پناہ جذبہ تڑپ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں