دوستوں کی جانب سے اکثر مذاق کیا جاتا ہے جس کا مقصد کسی ایک کو ٹارگٹ کرکے اس کا مذاق اڑانا ہوتا ہے۔
ایسی ہی ایک دوستوں کے گروپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سارے دوست مل کر درخت کی شاخ پر جھولنے میں مصروف ہیں اور اس پر لٹک رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سارے دوست شاخ پر جھولتے ہیں اور شاخ نیچے آنے پر دوبارہ کھینچ کر اوپر کی جانب چلے جاتے ہیں۔
اسی اثنا میں سارے دوست شاخ کو چھوڑ دیتے ہیں لیکن ایک دوست شاخ پر ہی لٹکا رہ جاتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں موجود وہ دوست اڑتا ہوا اوپر جاتا ہے اور اپنی گرفت کھو دیتا ہے پھر منہ کے بل زمین پر آکر گرتا ہے۔
دوست کے گرنے کے بعد یہی دوست اس کی مدد کے بجائے اس کا مذاق اڑانے لگے جاتے ہیں۔
ویڈیو سے یہ سبق ملتا ہے کہ مذاق کے نتیجے میں کسی کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں جس سے کسی دوسرے کو تکلیف پہنچے۔