جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت ویکیپیڈیا پر اپنی غلط معلومات درج ہونے سے پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویکیپیڈیا پر اپنی غلط معلومات درج ہونے سے پریشان ہو گئیں۔

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے لکھا کہ ویکیپیڈیا کو بائیں بازو والوں نے مکمل ہائی جیک کرلیا، اس پر میری سالگرہ، قد اور دیگر معلومات بالک غلط درج ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ویب سائٹ پر میری معلومات کے ساتھ مسلسل چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویکیپیڈیا کے حساب سے لوگ مجھے 20 مارچ کو سالگرہ کی مبارکباد بھیجنا شروع کر دیں گے جبکہ میں ہر سال اپنی سالگرہ 23 مارچ کو مناتی ہوں۔

کنگنا رناوت نے اپنے چاہنے والوں کو ہدایت کی کہ ویکیپیڈیا پر جا کر ان کی معلومات نہ دیکھی جائیں کیونکہ وہ بالکل گمراہ کُن ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں