26.6 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

ضرورت رشتہ کے اشتہار کے بعد بیوہ بطخ کو جیون ساتھی مل گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایک اکیلی رہنے والی بطخ کی ضرورت رشتہ کا اشتہار شائع ہونے کے بعد اس کو زندگی گزارنے کے لیے جیون ساتھی مل گیا ہے۔

بطخ، شادی اور ضرورت رشتہ یہ سب پڑھنے میں آپ کو عجیب لگے گا کیونکہ یہ تمام رشتے اور ضروریات انسانوں کی ضرورت ہوتے ہیں لیکن دنیا کا دوسرا نام عجائبات کہا جائے تو بے جا نہیں کیونکہ یہاں کب اور کہاں معمول سے ہٹ کر ہوجائے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

یہ دلچسپ واقعہ ہے امریکی ریاست آیووا کا جہاں قبرساتان سے ملحق انڈیانا ڈیون نامی پارک میں گزشتہ برس دمسبر میں منجمد مٹی کے قریب اس بطخ کو تنہا اپنے گھونسلے کے پاس دیکھا گیا تو فطری وسائل کے محکمے نے اس کی تنہائی دور کرنے کے لیے کچھ تصاویر لے کر اس کا اشتہار تیار کروایا۔

- Advertisement -

عملے کے مطابق مذکورہ بطخ کا نام بلوسم ہے جو ریور سائیڈ قبرستان کے اطراف رہتی ہے اور اس کا نر بطخ ایک جانور کے حملے میں مارا گیا تھا تب سے یہ تنہا رہ رہی تھی اور تنہائی نے اس کی روایتی شوخی چھین کر اسے گم سم کر دیا تھا۔

محکمہ فطری وسائل نے اس کی تصاویر لے کر ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا جس کا متن بھی کافی دلچسپ تھا اور اشتہار کچھ یوں تھا کہ ’’ میں جوان ہوں، پرجوش اور زندگی سے بھرپور ہوں، مجھے خوبصورت بھی قرار دیا گیا ہے۔ آؤ ریور سائیڈ قبرستان میں میرے ساتھ زندگی گزارو، جہاں دانہ، پانی اور تیرنے کو جھیل ہے اور دوست بھی بہت ہیں۔‘‘ ان پُر اثر جملوں اور تصاویر کے ساتھ ’بلوسم‘ کا اشتہار بنا کر فیس بک پر پوسٹ کیا گیا۔

اس اشتہار میں اس کی ایک قبر کے مرمریں کتنے میں اپنا عکس دیکھتی تصویر بھی شائع کی گئی جس سے اس کی تنہائی کی کیفیت کو نمایاں کیا گیا تھا۔

ایک تصویر میں وہ قبر کے مرمریں کتبے میں اپنا عکس دیکھ رہی ہے اور گویا خود کو تنہا محسوس کررہی ہے۔

اشتہار کے تین روز بعد جنگلی حیات کے افسران نے اس کے لیے ایک نر بطخ ڈھونڈ نکالا جسے وہ قبول کرچکی ہے۔ اب یہ جوڑا مسرور زندگی گزار رہا ہے۔

تاہم یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ جس طرح بلوسم نے جانوروں کے حملے میں اپنے نر بطخ کو کھویا تھا اسی طرح اس کے نئے جیون ساتھی فرینکی بھی اپنی مادہ بطخ کے مرنے کے باعث تنہا زندگی گزار رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں