شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پانچ مہینے بھی اچھی رہ لیتی تو پانچ سال بھی گزار سکتی تھی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ نازش جہانگیر نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔
پروگرام میں مزاحیہ اداکار مقصود ڈمی شہباز شریف بنے جنہیں نازش جہانگیر نے حکومتی کارکردگی پر آڑے ہاتھوں لیا۔
میزبان نے پوچھا کہ نازش آپ کے خیال میں یہ پانچ سال گزار سکتے ہیں؟ نازش جہانگیر نے کہا کہ اگر یہ لوگ پانچ مہینے بھی اچھے رہ لیتے تو پانچ سال بھی رہ لیتے لیکن اب پانچ ماہ جیسے گزرے ہیں یہ پانچ سال تو بھول جائیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’یہ لوگ آج تک صرف موٹروے کو بیچ رہے ہیں۔‘
ایک سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ ’وہ کسی کو قرض نہیں دیتیں ہیں اگر کبھی دے بھی دیتیں ہیں تو بھول جاتی ہیں۔‘
واضح رہے کہ نازش جہانگیر متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے ڈڑامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔