اشتہار

عمران خان کی عدم گرفتاری پر قادر مندوخیل رانا ثنا اللہ اور آئی جی پنجاب پر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے زمان پارک آپریشن میں ناکامی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پر اظہار برہمی کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں قادر مندوخیل نے آئی جی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور نااہل قرار دے دیا۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ آئی جی پنجاب گلگت بلتستان پولیس سے متعلق بالکل جھوٹ بول رہے ہیں انہیں فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے، وہ لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے کہا کہ پولیس پر حملے ہو رہے ہیں اور آئی جی سو رہے تھے، انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا دینا چاہیے، ان کو نہیں معلوم تھا کہ زمان پارک میں کیا ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے بھی شکوہ ہے کہ ایک شخص ان سے گرفتار نہیں ہو سکا، یہ ہمارے وزیر داخلہ ہیں جو ایک شخص کو گرفتار نہیں کروا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں