منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت کا ایلیٹ فورس، گاڑی پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس موبائل پر ڈنڈے برسائے پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس اور گاڑی پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے زمان پارک کی سیکیورٹی دوبارہ سنبھال لی، اس سے قبل زمان پارک کے باہر کارکنوں نے پولیس موبائل پر ڈنڈے برسائے اور گاڑی کے شیشے توڑ دیے جب کہ حملے کے بعد اہلکار وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

مذکورہ واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس کی گاڑی پر حملہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ کینال روڈ، زمان پارک میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ حملہ کرنے والے شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں