تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

عمران خان کا زمان پارک واپس پہنچے پر پُرتپاک استقبال

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا لاہور میں زمان پارک اپنی رہائشگاہ پہنچنے پر کارکنوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں عدالت میں پیشی کے بعد رات گئے واپس زمان پارک لاہور اپنی رہائشگاہ پہنچے تو وہاں موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

کارکنوں نے اپنے قائد پر پھول نچھاور کیے اور ان کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔

دوسری جانب عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پیمرا کے ذریعے ہماری آواز دبانے کی حکومتی کوششیں جاری ہیں۔ عدالتی احکامات کے برعکس ٹی وی چینلز پر غیر قانونی پابندی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید لکھا کہ میڈیا پر مزید دباؤ بڑھانے کیلیے پیمرا نےایک اور نوٹس بھجوا دیا ہے، چینلز کو پہلےنوٹس کی خلاف ورزی کےالزام پر دوسرا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راستے بند : پی ٹی آئی رہنما زمان پارک کی جانب پیدل روانہ

عمران خان نے کہا کہ فسطائیت اپنےعروج پر ہے۔ ہماری آواز دبانے کی حکومتی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

 

Comments

- Advertisement -