اشتہار

وزیر اعظم نے اتحادیوں کا اہم اجلاس بلا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کل دوپہر 2 بجے اتحادیوں کو بلا لیا۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال پر غور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس ضمن میں وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے شروع کر دیے گئے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھجوا دیے گئے۔

- Advertisement -

اہم اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کا شریک نہ ہونے کا امکان ہے۔ بلاول بھٹو کل کراچی میں اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ آصف زرداری نجی دورے پر دبئی میں ہیں۔

اتحادیوں کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کون شریک ہوگا، اس بات کا فیصلہ قیادت کچھ دیر میں کرے گی۔ ذرائع پی پی کے مطابق ہو سکتا ہے پارٹی رہنماؤں کا وفد اجلاس میں شریک ہو۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائشگاہ پہنچیں۔ دونوں میں ملاقات کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی مہم اور ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں