تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

آئی ایم ایف کی پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق وضاحت آگئی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں پر اپنا بیان جاری کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز نے اپنے بیان میں واضح دی کہ ادارے نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام میں معاشی اصلاحات پر بات ہوئی لیکن پاکستانی اتھارٹیز سے نیوکلیئر پروگرام پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ معاشی مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی، پاکستان کے ساتھ بیلنس آف پے منٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل سینیٹ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے بارے میں بتایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چند دوست ممالک نے سپورٹ کرنے کا وعدے کیا تو اب آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پہلے وہ اپنا وعدہ پورا کریں، معاہدے میں تاخیر کی وجہ حکومت کی طرف سے نہیں بلکہ اس بار آئی ایم ایف سے بات چیت بہت غیر معمولی رہی، مالیاتی ادارے نے بہت زیادہ مطالبات سامنے رکھ دیے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے کوئی بھی نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر سمجھوتا نہیں کرے گا، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہمیں یہ بتائے کہ ہم کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھیں۔

Comments

- Advertisement -