اشتہار

حکومت کا اداروں کے افسران، اہلکاروں پر لشکر کشی کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے اداروں کے افسران، اہلکاروں پر لشکر کشی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق اجلاس میں میں شرکا کو اداروں کے افسران، اہلکاروں پر لشکر کشی سے آگاہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا اور واقعات پر قانون کے مطابق شواہد کی بنیاد پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پرحملے، تشدد، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں اور اس کے ساتھ ہی لسبیلہ شہدا کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کے فیصلے کیے گئے۔

- Advertisement -

اجلاس میں ادارے کے سربراہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی بھی مذمت کی گئی اور شرکا نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی مذموم ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور

اجلاس میں کہا گیا کہ عمران خان سے متعلق ترازو کے پلڑے برابرنہ ہونے کا تاثرمل رہا ہے۔ شرکا نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک پر بھی تشویش کا اظہار کیا جب کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور ریلیف سے متعلق اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں