اشتہار

ہانیہ عامر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گولڈن رنگ کے کام والے جوڑے کے ساتھ میچنگ کی جیولری میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ستر لاکھ سے زائد ہے جبکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ لیڈ رول میں وہاج علی موجود ہیں۔

ڈرامے کی 13ویں قسط سے قبل اداکارہ سے سوال کیا گیا تھا کہ ’آپ کے خیال میں لوگ کس کردار کو زیادہ پسند کریں گے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

ان کا کہنا تھا کہ’مجھے لگتا ہے کہ وہاج علی کا کردار پسند کیا جارہا ہے پھر لگا کہ شاید میرا کردار پسند کیا جائے گا یہ بھی لگتا ہے کہ زاویار کا کردار پسند کیا جارہا ہے لیکن میں بہت کنفیوژ ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’چلیں دیکھتے ہیں مداح کس کے کردار کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں