اشتہار

وہاج علی اور ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور ہانیہ عامر کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ماہیر کا کردار نبھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں دوران شوٹنگ وہاج علی ودیگر کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہوں تمہارا کردار، مجھ میں دیکھو خود کو۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں ہانیہ عامر ہلا گلا کررہی ہیں جبکہ ان سے کہا جارہا کہ ’شاٹ کرلو ورنہ سارا ٹائم نکل جائے گا اگلا سین بھی کرنا ہے۔‘

وہاج علی کو بھی سین سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ ’ادھر سے آنا ہے۔‘ آخر میں ہانیہ کہتی ہیں کہ ’جارہے ہیں۔‘

ہانیہ عامر نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں ہانیہ عامر اور وہاج علی کی رخصتی ہوچکی ہے جبکہ اریب کی منگیتر فاہا کی جانب سے ماہیر پر الزامات لگائے گئے ہیں جس کے بعد ان کے والد کی طبیعت بگڑ جاتی ہے۔

ڈرامے میں مزید کیا ہونے جارہا ہے یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں