تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

جوڈیشل کمپلیکس پر واقعات کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد: حکومت نے جوڈیشل کمپلیکس پر واقعات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 14 دن میں جے آئی ٹی چالان عدالت میں پیش کرے گی، دہشت گردوں نے عدالتوں پر حملہ کیا ہے انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا، عمران نیازی نے دانستہ طور پر تیاری کرکے حملے کیے، جے آئی ٹی ان مجرموں کے خلاف شفاف تحقیقات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا جس کے مقدمات تھانہ سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں درج کیے گئے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان مقدمات کو صحیح طور پر پروسیڈ کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی سمیت مسلح جتھوں کے خلاف اے ٹی سی میں کیسز چلائے جائیں گے یہ بزور طاقت جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوئے تھے ان لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں اور پتھراؤ کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی گیٹ ٹور کر داخل ہوئے، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ اور پولیس پر تشدد پتھراؤ پر تھانہ رمنا میں بھی مقدمہ درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نے کل کہا ہے کہ آئی جی میرے خلاف سازش تیار کررہے ہیں ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہے کہ ملک میں انارکی اور قانونی کی حکمرانی نہ ہو، اس کے علاوہ اب کوئی حل نہیں کہ قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -