بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

سرفراز احمد کی نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کراچی میں فلاحی ادارے کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں سابق کپتان سرفراز احمد نے نعت پڑھ کر سنائی جس کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

سرفراز احمد نے مسافر، غریب اور نادار افراد کے لیے مفت سحری و افطاری کے لیے قائم کیمپ پر پہنچ کر وہاں موجود مستحق افراد میں سحری تقسیم کی۔

- Advertisement -

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہر رمضان المبارک میں مختلف فلاحی اداروں کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور وہ اپنی خوبصورت آواز میں نعتیں بھی پیش کرتے نظر آتے ہیں، سرفراز کی پہلی ویڈیو پانچ برس قبل انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی۔

سابق کپتان کی آواز اس قدر خوبصورت ہے کہ اُن سے جب بھی کوئی ملاقات کرتا ہے تو انہیں نعت رسول مقبول ﷺ کا ہدیہ پیش کرنے کی استدعا کرتا نظر آتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں