15.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

امریکا میں ایک مجرم کو سو سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں ایک مجرم کو سو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جوزف لی اسمتھ نامی امریکی شخص پر ایک بھارتی نژاد بچی کے قتل کا الزام تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں ایک 35 سالہ شخص جوزف لی اسمتھ کو 2021 میں 5 سالہ بھارتی نژاد بچی میا پٹیل کو قتل کرنے کے جرم میں 100 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میا پٹیل شاہراہ مونک ہاؤس ڈرائیو پر واقع ہوٹل کے کمرے میں کھیل رہی تھی، کہ ایک گولی ان کے سر میں لگی، میا کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ تین دن تک موت سے لڑتی رہی اور 23 مارچ 2021 کو اسے مردہ قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

مقدمے کے مطابق جوزف اسمتھ کا ہوٹل کی پارکنگ میں ایک شخص کے ساتھ جھگڑا ہوا، جوزف اسمتھ نے اس شخص پر گولی چلا دی لیکن گولی ہدف سے چوک گئی اور ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر رہنے والی ہوٹل کی مالک فیملی کی بچی میا کے سر میں جا لگی، جو اس وقت اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کھیل رہی تھی۔

عدالت نے جوزف اسمتھ کو پروبیشن، پیرول یا سزا میں کمی کے بغیر 60 سال قید کی سزا سنائی، جج نے اسمتھ کو میا پٹیل قتل معاملے میں تحقیق کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر الگ الگ دفعات میں 40 سال کی سزا بھی سنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں